Monday, 11 June 2018

Report of meeting with D.G I S P R Pakistan Army at online Newspaper Shafi Reported by Imran Christ


قلیتوں کا تحفظ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان


جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں مسیحی وکلاء کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی، مسیحی وکلاء کی نمائندگی ایڈووکیٹ کاشف الیگزینڈر نے کی اور ملاقات میں پاکستان کی مسیحی برادری کو پیش آنے والے معاشی مسائل اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات میں مسیحی وکلاء کے نمائندوں نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ اُنیس جون دوہزار چودہ کو چیف جسٹس تصدق جیلانی کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق قومی مینارٹی کمیشن کا قیام ممکن بنایا جائے اور آرمی میڈیکل کالجز میں مسیحی طالبعلموں کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
وفد نے پاکستان میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت کے لئے اسپیشل سیکورٹی فورسز کا قیام عمل میں لانے کی استدعا کر دی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقلیتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ پاکستانی پرچم کے سفید حصے کو ہر مُقام پر سہولت فراہم کی جائے گی اور پاکستانی فوج اقلیت کے تحفظ اور حقوق کی محافظ ہے، میجر جنرل آصف غفور نے معاشرے میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اقلیت بھی مُلک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کی عبادتگاہیں محفوظ ہیں اور اُنہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، وکلاء کے وفد میں ایڈووکیٹ شاہد انجم، سلوانس جیکب اور سرفراز گل شامل تھے۔
  

0 comments:

Post a Comment